0
Thursday 26 Dec 2024 15:58

کراچی میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ

کراچی میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافے کے سبب بدھ کے مقابلے میں درجہ حرارت مزید 1.4 ڈگری گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو تیسرے روز بھی معمول سے تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی سمت دیہی سندھ کی جانب سے ہے، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران سمت بلوچستان کی جانب سے ہونے کی توقع ہے۔ شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں، جبکہ دن بھر ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز 20 ناٹیکل مائلز (36 کلومیٹر) فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہیں۔ کراچی میں جمعرات کی صبح کم سے کم پارہ 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 8.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں پارہ 3 اور سکھر میں 4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1180624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش