0
Thursday 28 Nov 2024 08:52

سردار عتیق احمد کی فلسطین، کشمیر میں جاری اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت

سردار عتیق احمد کی فلسطین، کشمیر میں جاری اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے فلسطین اور کشمیر میں جاری اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔آج عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری امن کوششوں کے باوجود، بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں قرارداد پاس کر کے 50 لاکھ بھارتیوں کو آباد کر دیا گیا ہے، بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر کو منی انڈیا میں تبدیل کر دے، فلسطین اور کشمیر کی تحریکوں میں لوگوں نے اپنی زندگی لگا دی۔ قائداعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری شہید ہوتے وقت وصیت کرتے ہیں ہمیں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر قبر میں اتارا جائے، کشمیریوں کا مقدمہ اس طرح سے لڑا جائے جس کا تقاضا ہے۔ حق خود ارادیت مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ عالمی برادری تنازعہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ بھارت 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری اب تک کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدام نہیں کرسکی۔
خبر کا کوڈ : 1175300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش