اسلام ٹائمز۔ 3 دن کی بندش کے بعد جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی ادارے کل کھولے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بند کیے گئے تھے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد 3 روز بند رہنے والے اداروں کو کل کھولا جائے گا، دوسری جانب شہر بھر میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا گیا، تمام راستوں سے کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے۔