0
Thursday 28 Nov 2024 04:17

لاہور کے تمام راستے بند تھے، پورے شہر کو قید خانہ بنایا گیا تھا، سلمان اکرم راجہ

لاہور کے تمام راستے بند تھے، پورے شہر کو قید خانہ بنایا گیا تھا، سلمان اکرم راجہ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں کل کا دن بھی بدترین رہا۔ اسلام آباد میں اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا لوگ پوچھتے ہیں ہم کیوں نہیں پہنچ سکے، ہم لاہور میں احتجاج کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا ہمارے لیے تمام راستے بند تھے، کس طرح پہنچتے۔ پورے لاہور کو قید خانہ بنایا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پرُامن پارٹی ہیں دوبارہ نکلیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1175283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش