0
Thursday 28 Nov 2024 11:11

گلگت بلتستان میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

گلگت بلتستان میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے، چیف سیکرٹری کے حکم پر ڈائریکٹر معدنیات زبیر احمد نے کارروائی کرکے دنیور، چلاس، کارگاہ و دیگر علاقوں سے 36 ٹن لیڈ اور 15 ٹن کاپر قبضے میں لیکر چھان بین شروع کر دی۔ ضبط شدہ مال کو نیلام کیا جائے گا۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد اور سیکرٹری معدنیات کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ معدنیات نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائینگ کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 
 
ڈائریکٹر معدنیات محمد زبیر نے ضلع گلگت کے علاقے دنیور میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں MicA Led اور کاپر قبضے میں لیا ہے جبکہ چلاس چیک پوسٹ پر معدنیات کی ٹیم نے کارروائی کر کے 15 ٹن Mica اور 36 ٹن Led کاپر قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر معدنیات محمد زبیر احمد کے مطابق اس سے قبل بھی محکمہ معدنیات میں کمیٹی بنائی گئی تھی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ضبط شدہ مال کو نیلام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1175317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش