0
Thursday 28 Nov 2024 03:52

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روزگار کے لیے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی ہے۔ یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزہ لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ اماراتی حکومت کی شکایت کے ازالے پر حکومت پاکستان کا اقدام خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش