اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فوج کو طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 245 فوج کے فرائض اور ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔