0
Tuesday 26 Nov 2024 10:25

جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کسان تحریک کے صدر کشور کمار کی قیادت میں سی پی آئی (ایم) کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دربار موو (دارالحکومت کی منتقلی)، ریاستی شناخت کی بحالی اور کشمیریوں کے زمینوں اور ملازمتوں کے حقوق کے تحفظ کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر کشور کمار نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت، دربار موو کی بحالی اور کشمیریوں کی زمینوں اور ملازمتوں کے حقوق کے تحفظ کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں نئی ریاستی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارتی قابض انتظامیہ کو کشمیریوں کی خصوصی حیثیت بحال کرتے مقامی زمینوں اور ملازمتوں کے ان کے حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ کمار نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے کشمیری عوام کو خصوصی درجہ دیا تھا جسے بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں منسوخ کر کے کشمیریوں سے دشمنی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش