0
Tuesday 26 Nov 2024 01:01

معاہدے میں صیہونی فوج کی لبنان میں آزادانہ کارروائی کا ذکر نہیں، لبنانی عہدیدار

معاہدے میں صیہونی فوج کی لبنان میں آزادانہ کارروائی کا ذکر نہیں، لبنانی عہدیدار
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے نائب صدر نے کہا ہے کہ معاہدے میں صیہونی فوج کی لبنان میں آزادی عمل کے حوالے سے کچھ شامل نہیں ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے نائب صدر، الیاس بو صعب نے کہا کہ اشغالگروں کے ساتھ ہمارے تجربات لبنان میں حتمی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ بو صعب نے مزید کہا کہ ہمیں معاہدے کی حتمی تفصیلات پر امریکہ کا جواب موصول ہوا ہے اور ہم اسرائیلی کابینہ کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لبنان، اسرائیل، امریکہ، فرانس اور اقوام متحدہ پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ہے جو معاہدے کی نگرانی کرے گی۔ یہ کمیٹی مستقبل میں وسعت اختیار کر سکتی ہے، لیکن فی الحال اس میں امریکہ اور فرانس کی موجودگی پر زور دیا گیا ہے۔ لبنانی عہدیدار نے کہا کہ ہم اس وقت تک محتاط ہیں جب تک کہ امریکی ثالث صیہونی فریق کی منظوری کے بارے میں آگاہ نہ کر دے۔

بو صعب نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو فوری طور پر لڑائی روکنے، لبنان کی خودمختاری کے تحفظ، اسرائیلی حملے روکنے اور اس کی فوج کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ آنے والے چند گھنٹوں یا دنوں میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا جائے۔ ہم نے اسرائیل کی لبنان میں آزادی عمل کی ضمانت کے حوالے سے کچھ نہیں سنا اور نہ ہی کسی نے ہم سے اس کا ذکر کیا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے نائب صدر نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق کسی بھی پیشرفت کا لبنان کے تمام گروہوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جائے گا۔ بو صعب نے اس سے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی ختم کرنے کے لیے امریکہ کی تجویز کردہ 60 دن کی جنگ بندی کے آغاز میں کوئی بڑی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

اس سے قبل صہیونی حکومت کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ کسی بھی جنگ بندی کے معاہدے کی شرط یہ ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے صیہونی فوج کی لبنان میں آزادی عمل کی ضمانت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1174822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش