0
Tuesday 26 Nov 2024 10:44

نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں رینجرز، پولیس پر حملے قابل مذمت ہیں، وزیر اعظم

نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں رینجرز، پولیس پر حملے قابل مذمت ہیں، وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے انھیں سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں اور انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
 
بیان کے مطابق "یہ پُر امن احتجاج نہیں بلکہ شدّت پسندی ہے۔ پاکستان کسی بھی انتشار اور خوں ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں فوج طلب کیے جانے سے کچھ دیر قبل ہی پیر کو رات گئے سرینگر ہائی وے پر سکیورٹی پر تعینات تین رینجرز اہلکاروں کو ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا. اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیکٹر جی ٹین کے سگنل کے قریب پیش آیا۔ اس واقعے میں رینجرز کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1174892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش