0
Monday 25 Nov 2024 20:29

کوئٹہ، انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث امور زندگی متاثر

کوئٹہ، انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث امور زندگی متاثر
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث سرکاری امور، بینکنگ کے نظام اور کاروبار سمیت نظام زندگی متاثر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج پی ٹی سی ایل اور دیگر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث نظام زندگی شدید متاثر رہیں۔ آنلائن کاروبار اور فری لانسنگ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث ان کا کام شدید متاثر ہوا ہے۔ کوئٹہ کے متعدد بینکس کی سروسز بھی انٹرنیٹ میں خلل کے باعث متاثر ہوئی ۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بھی سست روی کا شکار ہیں۔ جن کے باعث عام عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک نجی کمپنی کے ملازم نے بتایا کہ آج صبح ایک ٹکنیکی خرابی کی باعث انٹرنیٹ سروسز بند رہیں، تاہم اس مسئلے کو شام تک حل کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1174781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش