لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ
25 Nov 2024 17:47
دوسری جانب اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بین گویر نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے حزب اللہ کے سامنے ایک "تاریخی ناکامی" قرار دیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں لبنان میں جنگ بندی کا ممکنہ معاہدہ طے پا جائے گا۔ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر مائیک ہرزوگ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک معاہدے کے قریب ہیں اور یہ کچھ دنوں میں ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیر امیگریشن اوفیر سوفر نے بھی آرمی ریڈیو کو بتایا کہ لبنان کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات چل رہے ہیں، جس پر پیشرفت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174745