0
Sunday 24 Nov 2024 00:32
نون لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے

مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو نون لیگ ذمہ دار ہوگی، آصف کرمانی

مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو نون لیگ ذمہ دار ہوگی، آصف کرمانی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ فون پر دھمکی دی گئی ہے، نون لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو نون لیگ کی قیادت ذمہ دار ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نون لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1174425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش