QR CodeQR Code

نون لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے

مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو نون لیگ ذمہ دار ہوگی، آصف کرمانی

24 Nov 2024 00:32

اپنے ایک بیان میں نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ فون پر دھمکی دی گئی ہے، نون لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو نون لیگ کی قیادت ذمہ دار ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نون لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1174425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174425/مجھے-یا-میری-فیملی-کو-کوئی-نقصان-پہنچا-نون-لیگ-ذمہ-دار-ہوگی-آصف-کرمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com