اسلام ٹائمز۔ چین کے ایک ووکیشنل اسکول میں چاقو کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ شام کے وقت جیانگ سو صوبے کے چیانگ شہر میں ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص اسکول کا 21 سالہ سابق طالب علم ہے، جسے رواں برس گریجویشن مکمل کرنا تھا لیکن وہ امتحانات میں ناکام ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے غصے کا اظہار کرنے اور یہ قتل کرنے کے لیے اسکول واپس آیا، مزید کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔