0
Sunday 17 Nov 2024 07:12

گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اثرات کی تشخیص پر سیمینار کا انعقاد

گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اثرات کی تشخیص پر سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گریجویٹ سکول کے ایم ایس پروجیکٹ مینجمنٹ کے طلباء کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اثرات کی تشخیص (EIA) کی اہمیت پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سیمینار میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ڈائریکٹر خادم حسین نے بطور کلیدی مقرر شرکت کی اور گلگت بلتستان کے تناظر میں EIA کے کردار پر روشنی ڈالی اور پائیدار ترقی کے لیے ماحولیاتی منصوبہ بندی کو ناگزیر قرار دیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر سید ضیغم علی ایسوسی ایٹ ڈین سوشل سائنسز اور ڈاکٹر محمد الیاس اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ سائنسز نے موضوع کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے EIA کو نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ مقامی معیشت اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے ایک ضروری عمل قرار دیا۔ سیمینار نے طلباء، محققین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے شعور فراہم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1173024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش