0
Thursday 21 Nov 2024 08:22

تعلیم کیساتھ نوجوانوں کی سیاسی تربیت بھی ضروری ہے، سعدیہ دانش

تعلیم کیساتھ نوجوانوں کی سیاسی تربیت بھی ضروری ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان (گلگت بلتستان چیپٹر) کا پہلا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران سے حلف لیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے فورم سے منسلک ہو کر آج کا نوجوان ملکی سیاسی، معاشرتی، اقتصادی اور پارلیمانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، آپ لوگ گلگت بلتستان کا مستقبل ہیں اگر آپ اسی لگن اور محنت سے جی بی کے مسائل کو پارلیمانی انداز میں لیکر آگے چلیں گے تو یقیناً اس کے مثبت اثرات پورے خطے پر ہونگے۔
 
 ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی نوجوانوں کی تربیت ضروری ہے اور جس کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی کے زمہ داران خراج تحسین کے لائق ہیں اور خصوصاً نیشنل یوتھ اسمبلی میں شامل بچیوں کو میں داد دیتی ہوں جو بہتر انداز میں اپنی روایات کا خیال رکھتے ہوئے اس فورم میں بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کو گلگت بلتستان اسمبلی کے سیشن میں خصوصی دعوت دینگے تاکہ نئی نسل کے لیڈرز معزز ایوان کے اجلاسوں کو دیکھتے ہوئے اپنے علاقے کے تجربہ کار سیاسی شخصیات کے قانون سازی کے حوالے سے تجربوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1173836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش