اسلام ٹائمز۔ غذر پولیس پولیس کی سب سے بڑی کامیاب کارروائی، 900 لیٹر شراب اور 12 لیٹر دیسی عرق برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ غذر پولیس نے ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن کی خصوصی ہدایات اور ایس پی غذر عبد الحمید کی سربراہی میں ایک بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انچارج ڈی ایس بی غذر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گاہکوچ عیسیٰ خان، اے ایس آئی عارف، محرر تھانہ ایچ سی افتخار احمد اور دیگر عملے نے ملزم واجد حسین ساکن کھٹلکی داماس کے رہائشی مکان کی تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کیے۔ کارروائی کے دوران 900 لیٹر انگوری شراب، 12 لیٹر دیسی عرق، 5 من خمیر اور عرق کشید کرنے کا سامان برآمد کیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔