0
Thursday 21 Nov 2024 13:21

شمالی غزہ میں نیا قتل عام، وحشیانہ صیہونی بمباری میں مزید 160 شہید و زخمی

شمالی غزہ میں نیا قتل عام، وحشیانہ صیہونی بمباری میں مزید 160 شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت نے اس پٹی کے شمال میں غاصب و دہشتگرد صہیونی رژیم کے نئے وحشیانہ جرائم اور وسیع قتل عام کی خبر دی ہے۔

اس بارے غزہ کی وزارت صحت سے نقل کرتے ہوئے الجزیرہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے قریب عام رہائشی علاقے پر غاصب صیہونی رژیم کی نئی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 60 فلسطینی شہید اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں شہید و زخمی ہوئے والوں میں زیادہ تر کمسن بچے اور نہتی خواتین شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے پر گذشتہ شب کے انسانیت سوز حملوں میں قابض و سفاک صیہونی رژیم نے متعدد فلسطینی آبادیوں کو بیک وقت توپخانوں اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش