متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر تعمیر گلگت بلتستان سید امجد زیدی نے کہا ہے کہ خالد خورشید کی حکومت ہمارے سہارے کھڑی تھی، ابھی گلبر حکومت بھی بلتستان کے نمائندوں کے سہارے کھڑی ہے اس لیے ہمارا حق بنتا ہے کہ ہمیں ہمارا مکمل حق دیا جائے۔ سکردو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات کا کہنا تھا کہ چیف کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ میں بلتستان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ان دونوں اعلی عدالتوں میں بلتستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ آج ہم نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی ہے، اس حوالے سے اسمبلی اجلاس میں بھی باقاعدہ قرارداد لائیں گے۔ بلتستان کے منتخب نمائندوں کو اس بارے میں بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔