0
Thursday 21 Nov 2024 11:35

جیل میں قیدیوں کو صرف قواعد کے مطابق سزا دی جا سکے گی، محکمہ داخلہ پنجاب

جیل میں قیدیوں کو صرف قواعد کے مطابق سزا دی جا سکے گی، محکمہ داخلہ پنجاب
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل قوانین کی خلاف ورزی پر قیدیوں کی سزا کے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیل میں قیدیوں کو صرف قواعد کے مطابق سزا دی جا سکے گی۔ جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا کو میرٹ پر رکھنے کے لیے سپروائزر کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل یا کوئی افسر ضابطے کے بر خلاف کسی قیدی کو سزا نہیں دے سکے گا، سپرنٹنڈنٹ جیل انکوائری کے بعد قیدی کو سزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ قیدی کو سزا دینے کے لیے تحریری طور پر ڈی آئی جی جیل کو بتائے گا اور قیدی کو سزا دینے سے قبل مکمل انکوائری کی جائے گی۔

دورانِ انکوائری قیدی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، انکوائری کی تمام کارروائی تحریری طور پر عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈی آئی جی جیل کسی بھی قیدی کو دی گئی سزا کالعدم یا برقرار رکھ سکتا ہے، سپروائزر کسی بھی وقت کسی بھی قیدی کو دی گئی سزا کی جانچ کرسکتا ہے، قیدی کو حفاظت کے لیے علیحدہ رکھنا ہو تو اسے پنشمنٹ بلاک میں نہیں رکھا جاسکتا۔ پنشمنٹ بلاک میں رکھے جانے والا قیدی سزا میں معافی کے حق سے محروم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1173878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش