0
Thursday 21 Nov 2024 11:21

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف پر ڈرون حملہ

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے فلسطینی مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی کی حمایت میں غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں واقع ایک اہم صہیونی ہدف کو اپنے خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ یہ مزاحمتی حملہ، غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور لبنانی عوام کی حلاف جاری صیہونی جنگی جرائم کے جواب میں انجام پایا ہے۔

خبر کا کوڈ : 1173851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش