تعلیم کیساتھ نوجوانوں کی سیاسی تربیت بھی ضروری ہے، سعدیہ دانش
21 Nov 2024 08:22
گلگت میں یوتھ اسمبلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بہت جلد نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کو گلگت بلتستان اسمبلی کے سیشن میں خصوصی دعوت دینگے تاکہ نئی نسل کے لیڈرز معزز ایوان کے اجلاسوں کو دیکھتے ہوئے اپنے علاقے کے تجربہ کار سیاسی شخصیات کے قانون سازی کے حوالے سے تجربوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
اسلام ٹائمز۔ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان (گلگت بلتستان چیپٹر) کا پہلا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران سے حلف لیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے فورم سے منسلک ہو کر آج کا نوجوان ملکی سیاسی، معاشرتی، اقتصادی اور پارلیمانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، آپ لوگ گلگت بلتستان کا مستقبل ہیں اگر آپ اسی لگن اور محنت سے جی بی کے مسائل کو پارلیمانی انداز میں لیکر آگے چلیں گے تو یقیناً اس کے مثبت اثرات پورے خطے پر ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 1173836