0
Saturday 16 Nov 2024 11:01

بشار الاسد سے ملاقات اچھی رہی، علی لاریجانی

بشار الاسد سے ملاقات اچھی رہی، علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب لبنان و شام کے لئے ہنگامی پیغام لے جانے والے رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ خصوصی "علی لاریجانی" نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات اطمینان کا باعث ہے کہ لبنانی مقاومت اپنی عوام و خومختاری کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشکل کی ہر گھڑی میں لبنان کے غیور عوام و مقاومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے لبنانی و شامی اعلیٰ حکام سے اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی صدر "بشار الاسد" اور لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں لبنان کی صورت حال بہتر ہو گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کے روز علی لاریجانی اپنے علاقائی دورے کے سلسلے میں دمشق پہنچے جہاں انہوں نے شامی صدر اور پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات کی۔ شامی صدر کے ساتھ علی لاریجانی کی ملاقات میں صیہونی رژیم کے اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی صورت حال اور فلسطین و لبنان پر اسرائیل کے حملے موضوع گفتگو رہے۔
خبر کا کوڈ : 1172851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش