0
Thursday 21 Nov 2024 10:24

کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر کے انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے، تقدیس گیلانی

کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر کے انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے، تقدیس گیلانی
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز و ٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ تمام بینک خواتین اکاونٹ ہولڈر کی شرح میں اضافے کے لیے مہم شروع کریں اور انہیں چھوٹے کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیں۔ خواتین کو ہوم بیسڈ انڈسٹریز کے قیام کے لیے تربیت فراہم کرنے کے علاوہ انہیں قرضے بھی دیں گے۔ خواتین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''ورلڈ وویمن انٹرپینیور ڈی'' کے حوالہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زہراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف منیجر سٹیٹ بینک عمر شہزاد، ڈپٹی چیف نائلہ محبوب، ڈپٹی چیف منیجر خواجہ احتشام سمیت تمام بینکوں کے نمائندگان اور کاروباری خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزیر حکومت نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کے کردار سے فائدہ اٹھانا ہے۔ حکومت آزادکشمیر چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس وقت ہماری معیشت بہت کمزور ہے اس کو مستحکم کرنے میں گھریلو صنعتوں کا فروغ ضروری ہے۔ آزاد کشمیر میں فارم، شیپ فارم اور گھریلوں صنعتوں کا پوٹینشل موجود ہے۔ خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں ترجیحی دی جائے گی۔ ہم اس خطے کے کاروباری افراد کو سہولیات دے کر ریاست کو ایک ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینک خواتین کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی مہم کا آغاز کریں، سمال انڈسٹریز بھی اس سلسلہ میں مکمل تعاون کرے گا تاکہ خواتین اپنے اکاونٹ کے ذریعے اپنے نام پر قرضے لے کر اپنا کاروبار کر سکیں۔ اس موقع پر وزیر حکومت نے چیف منیجر سٹیٹ بینک اور کاروباری خواتین کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی دیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1173843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش