اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے یوٹرن کا آسان راستہ اپنا لینا ہے۔ کراچی میں جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کبھی پی ٹی آئی والے کہتے ہیں جو امریکا کا یار ہے غدار ہے اور کبھی کہتے ہیں ٹرمپ آئے گا تو رہائی دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، انہوں نے یہ آسان راستہ اپنا لینا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام دیکھیں گے کہ کون فائلیں پھینکتا تھا اور کام کرتا تھا۔