0
Sunday 10 Nov 2024 12:35

سکھ یاتریوں کو پاکستان کے 3000 سے زائد ویزے جاری

سکھ یاتریوں کو پاکستان کے 3000 سے زائد ویزے جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔ ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔
خبر کا کوڈ : 1171749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش