0
Sunday 10 Nov 2024 12:27

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے علاقے سوپور میں گزشتہ دو دنوں میں تین نوجوانوں کو شہید کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 1989ء سے اب تک مقبوضہ علاقے میں سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 96 ہزار 373 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت نے معصوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور بھارتی مظالم سے مقبوضہ جموں و کشمیر اس کے باشندوں کے لیے ایک جہنم میں تبدیل ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے مظالم کشمیری عوام کے عزم کو توڑ نہیں سکتے اور نہ ہی قتل و غارت سے انہیں جھکایا اور مرعوب کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو گی۔ رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بہیمانہ قتل و غارت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ظالم بھارت کو اس کے جرائم کی سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 1171748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش