0
Sunday 10 Nov 2024 08:53

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں اسلام آباد میں حریت دفتر میں منعقدہ دعائیہ مجلس میں عظیم فلسفی، مفکر اور شاعر علامہ اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ علامہ مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی بانی تھے۔ مجلس کے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کو کشمیریوں کی غلامی اور مظلومیت کا شدید احساس تھا اور وہ ان کیلئے انتہائی ہمدردی کے جذبات رکھتے تھے اور چاہتے تھے کہ وہ غلامی سے آزاد ہوں، ترقی کریں اور دنیا میں سربلند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری، فلسفہ اور افکار نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو ایک نیا شعور و ولولہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ علامہ مرحوم کا یوم ولات ہمیں ان کے اس خواب کی یاد دلاتا ہے جس کی تکمیل کے لیے برصغیر کے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ مجلس کے اختتام پر علامہ مرحوم کے درجات کی بلندی، پاکستان کے استحکام و ترقی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1171733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش