0
Sunday 10 Nov 2024 11:50

انتخابی تشہیر کیلئے بی جے پی عوام کو گمراہ کررہی ہے، کانگریس

انتخابی تشہیر کیلئے بی جے پی عوام کو گمراہ کررہی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی پارٹی کی گارنٹی اسکیموں کی نقل کرتے ہوئے انتخابات کے دوران "جملہ"  (بے معنی وعدے) کے طور پر ایسی ہی اسکیمیں پیش کر رہی ہے۔ ملیکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرناٹک کی کانگریس حکومت کی گارنٹی اسکیموں کا دفاع کیا اور کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہوئے اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔ ملیکارجن کھڑگے نے کہا "میں نے جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں ان کو تفصیلی جواب دیا ہے، یہاں تک کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ ہمارا کرناٹک بجٹ دیکھیں، جس میں پانچ گارنٹی اسکیموں کے لئے 52,000 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے 47 فیصد پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں، شاید انہوں نے بجٹ نہیں دیکھا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بغیر کسی بجٹ مختص کئے مختلف اعلانات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کی پانچ گارنٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور دیگر ریاستوں میں بھی ایسے ہی اعلانات کے ہیں۔ ملیکارجن کھڑگے نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ بی جے پی کی حکومت کے خلاف پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہوئے اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1171726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش