0
Sunday 10 Nov 2024 12:37

کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، تنویر صادق

کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، تنویر صادق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو خصوصی درجے کی بحالی پر قرارداد کو پاس کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ہے۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قرارداد کے بارے میں لوگوں کو جان بوجھ کر کنفیوژن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے خصوصی درجے میں تمام چیزوں کو سمیٹا ہے جو 2019ء سے پہلے جموں و کشمیر کو حاصل تھیں چاہیئے وہ دفعہ 370 تھا، 35 اے تھا، نوکریوں یا زمین کا تحفظ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پانچ لوگ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ تنویر صادق نے کہا کہ میں پی ڈی پی کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہی وہ لوگ ہیں جو کل تک دودھ ٹافی کی بات کرتے تھے اور کل تک مودی جی کو اپنا بڑا بھائی کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قرارداد منظور کرکے اپنے وعدے کو پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ہر چیز کریں گے چاہیئے وہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹانا ہو، بھارتی وزیراعظم کے پاس جانا ہو یا صدر جمہوریہ ہند کے پاس جانا ہو۔
خبر کا کوڈ : 1171724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش