0
Sunday 10 Nov 2024 07:09

نیشنل کانفرنس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ نئی دہلی کا ساتھ دیا ہے، وحید الرحمن پرہ

نیشنل کانفرنس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ نئی دہلی کا ساتھ دیا ہے، وحید الرحمن پرہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر لیڈر اور رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ نئی دہلی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قرارداد میں دفعہ 370 اور 35 کی بحالی، ریاستی درجے کی واپسی اور پانچ اگست 2019ء کے فیصلوں کی پر زور مذمت کی گئی ہو ہم اس کی تائید کریں گے خواہ وہ نیشنل کانفرنس سے ہی کیوں نہ آئے۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا 1947ء سے لے کر آج تک چاہیئے اس ملک کو ریاست میں تبدیل کیا گیا اور پھر ریاست کو یونین ٹریٹری، وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ اور پھر گورنر کو لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا جب بھی مرکز کو ضرورت پڑی ہے تو نیشنل کانفرنس آگے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایوان میں لڑنے نہیں آئے تھے بلکہ نیشنل کانفرنس نے جب قرارداد پاس کی توہم ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ ہم نے جو پہلے دن قرارداد پیش کی تو اس پر قانون کی بات کی گئی یہ لوگ دفعہ 370 کی مانگ پر شاید خوف محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ سڑک، پانی، بجلی کا نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات کا ہے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ہم سب کو جواب دہ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو آج قرارداد پیش کی اس پر رات دو بجے تک لوگوں کے ساتھ بات کی اگر نیشنل کانفرنس کی طرف سے ایسی قرارداد آئے جس میں میں دفعہ 370 اور 35 کی بحالی، ریاستی درجے کی واپسی اور پانچ اگست 2019ء کے فیصلوں کی پر زور مذمت کی گئی ہوئی ہم اس کی تائید کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1171719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش