0
Sunday 10 Nov 2024 01:44

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے، روس

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے، روس
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ اور امریکی سفارت خانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق روسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ ولادیمیر پیوٹن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کے 17 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ 19 سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش