اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب مشی گن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گرینڈ ریپڈ میں ریلی کے ساتھ انتخابی دن کا آغاز کیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرینڈ ریپڈ، مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مشی گن سے جیت جاتے ہیں تو ہماری جیت یقینی ہو گی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات جیتنے کا 95 فیصد امکان ہے، اگر انتخابات جیت گیا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں گا۔ ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ توانائی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کر کے افراطِ زر ختم کروں گا۔ سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کامیابی ممکن ہے اگر ہم سب ووٹ دیں، رپبلکن پارٹی انتخابات جیتنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشی گن میں آٹو موبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی کا بھی وعدہ کیا۔