اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔ اضافہ اگست 2024ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025ء کے بلز میں کی جائیں گی۔