0
Tuesday 5 Nov 2024 13:51

بین الاقوامی قانون کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے

بین الاقوامی قانون کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے
اسلام ٹائمز۔ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کو ان کے اس بنیادی حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تجزیہ کاروں نے اپنے بیانات میں اور میڈیا انٹرویوز میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی ایک جائز جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کشمیری عوام کے بھارتی تسلط سے آزادی کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ سیاسی ماہرین زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں اپنے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی توثیق کی گئی ہے۔ کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر اصولوں پر مبنی ہے۔ مبصرین کے مطابق کشمیری عوام اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد تک جاری رکھیں گے۔ تاہم وہ تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے دلیل پیش کرتے ہیں کہ اس طرح کے بیانیے کشمیریوں کی جائز خواہشات کو مجروح کرنے کی مودی حکومت کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1170840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش