0
Friday 1 Nov 2024 10:41
امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے تحت شہدائے القدس و مقاومت کانفرنس

ہم سب کو انبیاء کا مشن آگے بڑھانے والی مقاومتی تحریک کا حصہ ہونا چاہیئے، علامہ عقیل موسیٰ

ہم سب کو انبیاء کا مشن آگے بڑھانے والی مقاومتی تحریک کا حصہ ہونا چاہیئے، علامہ عقیل موسیٰ
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا کہنا ہے کہ ہم سب کو انبیاء کا مشن آگے بڑھانے والی مقاومتی تحریک کا حصہ ہونا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں منعقدہ شہدائے القدس و مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان معرکہ شروع سے جاری ہے اور ظہور امام مہدی (عج) تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم یہ ہے کہ ہم اس معرکے میں عملی طور پر کہاں کھڑے ہوتے ہیں، فلسطین سمیت دنیا بھر میں جاری حق و باطل کا معرکہ آج بھی ہمارے لئے امتحان ہے۔ شہدائے القدس و مقاومت کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سینئر تجزیہ کار آغا علی نقی ہاشمی، سینئر تجزیہ کار سید راشد احد، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما مولانا مختار احمد امامی نے بھی خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت و نوحہ خواں احمد رضا ناصری اور سید جنید مظفر زیدی نے ترانہ شہادت پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 1170029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش