0
Tuesday 5 Nov 2024 14:52

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم
اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد جوڈیشل کمیشن کا یہ پہلا اجلاس تھا، جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ بنانے کی مخالفت کی، جبکہ باقی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا۔
 
ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کے لیے پنجاب سے جسٹس امین الدین، جسٹس عائشہ ملک جبکہ سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان جبکہ خیبر پختونخوا سے جسٹس مسرت ہلالی کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش