اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججز کی تقرری نہ ہونے اور لینڈ ریفارمز ایکٹ کیخلاف جی بی کے وکلاء نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 نومبر تک جی بی کی تمام عدالتوں میں وکلاء کا بائیکاٹ جاری رہے گا تب تک سپریم اپیلیٹ کورٹ میں ججز کی تقرری عمل میں لائی جائے اور لینڈ ریفارمز بل کو اسمبلی سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے ورنہ وکلا اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہونگے۔