0
Tuesday 22 Oct 2024 00:14

پی ٹی آئی کا نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد بننے والی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نئی بننے والی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، تحریک انصاف نئی کمیٹیوں کیلئے نام ضرور دے گی۔ خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر ججز کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار اور جے یو آئی سے کامران مرتضی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلالیا گیا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری، موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی میں 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش