QR CodeQR Code

نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع

21 Oct 2024 21:38

ذرائع نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ نون نے 2 ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔ صدر مسلم لیگ نون ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے، صدر مسلم لیگ نون لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ نون نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے 2 ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔ نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے۔ حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکہ کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے، نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1167810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167810/نواز-شریف-کی-ا-ئندہ-چند-روز-میں-لندن-روانگی-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com