0
Monday 21 Oct 2024 19:23

مجلس احرار اسلام پاکستان کی جانب سے آئینی ترمیم کا خیر مقدم

مجلس احرار اسلام پاکستان کی جانب سے آئینی ترمیم کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ آئینی ترمیم کے ذریعے سودی معیشت کو ختم کرنے پر ایوان بالا کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن آئینی ترمیم کے ذریعے اوپن ہونے پر تمام دینی ادارے مولانا فضل الرحمن کے مشکور ہیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے پارلیمنٹ میں منظور ہونیوالی آئینی ترمیم جس میں سودی معیشت کو ختم کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا سید عطاء المنان بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے سودی معیشت کو ختم کرنا از حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معیشت کے نفاذ کے ساتھ ہی مملکت خداد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ ممبرانِ قومی اسمبلی بالخصوص مولانا فضل الرحمن کو آئینی ترمیم کے ذریعے مدارس کی رجسٹریشن بابت خصوصی کاوش پر قائدین احرار نے خراج تحسین پیش کیا۔ تمام دینی حلقوں میں اس ترمیم کو لے کر خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ احرار کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ سودی معیشت کی نحوست نے ہمارے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے اب ہمیں اسلام کے بنائے ہوئے قوانین کو بھی موقع دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1167516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش