0
Wednesday 16 Oct 2024 01:49

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ مشقوں دورزبا ہفتم کا انعقاد

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ مشقوں دورزبا ہفتم کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ مشقوں دورزبا ہفتم کا انعقاد ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی سے متعلق یہ ساتویں مشترکہ مشقیں ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک روس مشترکہ مشقیں، دورزبا سیون پاکستان اور روس کی انسداد د ہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں دروزبا سیون شروع ہو گئیں، دو ہفتے پر محیط مشقوں کا آغاز انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں ہوا۔ مشقوں میں لائٹ کمانڈو ٹروپس ایکس پاکستان آرمی اور روسی فوجی دستہ حصہ لے رہا ہے، کمانڈانٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دورزبا سیون مشقو ں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے بہترین پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک سیکورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے جیسے اہم شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

پاکستان کو ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتوں کے گروپ برکس میں شمولیت کے لیے ماسکو کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان تعلقات میں نمایاں پیش رفت بالخصوص حالیہ برسوں میں مسلح افواج کے درمیان تعاون کا معاملہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں ہمیشہ موضوع بحث رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تئیں امریکہ کی دوہری پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اسلام آباد چندآں خوش نہیں۔   اسلام آباد چین اور روس سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناکے اپنی پوزیشن بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، عسکری اور دفاعی وفود کے تبادلوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ تقریباً 10 سال قبل روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی دونوں جوہری ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوا تھا۔ مسلح افواج کے ترجمان ادارے کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے میدان میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے تجربات کا تبادلہ، فضائی مشقیں کرنا اور فوجی مہارت کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ، دوژبا مشقوں کے اہداف میں سرفہرست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1166700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش