اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے، امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی انسانی قانونی کی خلاف ورزی ہے، یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے، حالیہ دنوں میں یو این مشن پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل کے امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے، جہاں امن دستے تعینات ہیں، وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔