0
Monday 14 Oct 2024 10:41

بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم پاکستان بنانا ہمارا مشن ہے، شگفتہ نورین کاظمی

بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم پاکستان بنانا ہمارا مشن ہے، شگفتہ نورین کاظمی
اسلام ٹائمز۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد جموں و کشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچانا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم پاکستان بنانا ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے جس کا فائدہ عوام کو ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی کا اپنا مسودہ ہے میثاق جمہوریت میں آئینی عدالتوں کے قیام کی شق موجود تھی، 19 ویں ترمیم زبردستی کرائی گئی، اس پاور کو اٹھارویں ترمیم کے مطابق واپس لانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چاہتے ہیں ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت پلے اور بڑھے ججز کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوں تاکہ غریب عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مل سکے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے جو فیصلہ کیا وہ ملک اور عوام کے مفاد میں کیا انشاءاللہ اس بار بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا فیصلہ حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1166361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش