0
Sunday 13 Oct 2024 22:17

"آپکا پیغام ملا، ہم حاضر ہو گئے" سرفراز بگٹی کی وحدت امت کانفرنس میں شرکت

"آپکا پیغام ملا، ہم حاضر ہو گئے" سرفراز بگٹی کی وحدت امت کانفرنس میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ میں جاری وحدت امت کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ علامہ سید جواد نقوی کی تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی و دیگر وزراء کی آمد پر علامہ جواد نقوی نے انکا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیت کے باوجود آپ تشریف لائیں۔ ہم آپ کے مشکور ہیں۔ جس پر مختصر مکالمہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ "آپ کا پیغام ملا، ہم حاضر ہو گئے"۔ اس موقع پر علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ آپ کی اپنی کانفرنس ہے۔ آپ میزبان ہیں، ہم مہمان ہیں۔ آپ نے ہمیں سعادت بخشی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1166275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش