0
Sunday 13 Oct 2024 19:11

آئینی عدالت کے قیام سے تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ممکن ہوسکے گی، سرفراز بگٹی

آئینی عدالت کے قیام سے تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ممکن ہوسکے گی، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی تجویز تمام صوبوں خصوصاً بلوچستان کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی اور مساوی بنیادوں پر بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی آواز سنی جاسکے گی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آئینی عدالت کا پروپوزل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ممکن ہوسکے گی اور چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی کا مدوا ہوگا۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بصیرت کے نقطہ نظر پر فخر ہے۔ امید ہے بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی اس اقدام کی حمایت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 1166241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش