اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ جمعہ اور ہفتے کو 40 ڈگری ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔