QR CodeQR Code

کراچی میں آندھی اور بارش، گرمی کی شدت میں کمی آگئی

10 Oct 2024 16:03

محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بارش ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ جمعہ اور ہفتے کو 40 ڈگری ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔


خبر کا کوڈ: 1165624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165624/کراچی-میں-ا-ندھی-اور-بارش-گرمی-کی-شدت-کمی-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com