1
0
Thursday 10 Oct 2024 10:13

عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے تنازعات کو حل کرے، شبیر شاہ

عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے تنازعات کو حل کرے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر شاہ نے جیل سے ایک پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا خاموش تماشائی بن کرظالم قوتوں کی طرف سے فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تباہی دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین ایک جیسی جدوجہد کر رہے ہیں جن پر بھارت اور اسرائیلی استعمار مظالم ڈھا رہے ہیں۔ ان متنازعہ علاقوں میں جاری فوجی جارحیت اور بنیادی حقوق سے محرومی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے ان تنازعات کو حل کیا جائے۔ شبیر شاہ نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں خاص طور پر اگست 2019ء کے بعد کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر دیا ہے اور سرینگر، پلوامہ، اسلام آباد اور کولگام میں نئی کالونیاں قائم کی ہیں جو جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے خطرہ ہیں۔حریت رہنما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور تنازعات کے مزید بڑھنے سے پہلے ان کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر اپنی خاموشی توڑ دے جہاں بھارت کی نسل پرست حکومت نے اسرائیلی طرز پر لوگوں کو بزور طاقت خاموش کرا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1165544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

احمد شوکت
India
بہت اچھا
ہماری پیشکش